Code : 1618 9 Hit

دھماکہ خیز خطہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانے کے غیرعقلی اور پرخطرعمل کو ترک کردو؛ چین اور روس کا امریکہ کو مشورہ

چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ کے علاقے میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روس اور چین نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کو ’ تناؤ بڑھانے کا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نیا ’پینڈورا بکس‘ کھل جائے گا،اس اقدام پر چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان وانگ یائی نے اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقین کو فہم اور تدبر کے مظاہرے کا کہہ رہے ہیں اور ایسے عمل سے اجتناب کریں جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھے اور پینڈورا بکس نہ کھلے،چینی وزارتِ خارجہ نے امریکا سے کہا کہ اسے انتہائی تناؤ اور دباؤ بڑھانے کی پالیسی سے گریز کرنا ہوگا،روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج بڑھانے کے منصوبے کو ترک کردے ،انہوں نے صحافیوں کی موجودگی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بار بار متنبہ کیا کہ وہ اس دھماکہ خیز خطے میں کشیدگی بڑھانے کے غیرعقلی اور پرخطرعمل کو ترک کرے،واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور بحیرہ عمان میں تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر حملےکا بہانہ بناتے ہوئے امریکا نے خطے میں مزید 1000 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम