Code : 2116 10 Hit

کابل میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ کے ذریعہ 9/11 کی یاد منائی گئی

کابل میں 11 ستمبر کے حملوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارتخانہ پر راکٹ سے حملہ کیا گيا۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ پر 11 ستمبر کی صبح کوراکٹ سے  حملہ کیا گيا، جرمن خبررساں ایجنسی نے امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دھماکہ کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب ہوا ہے، راکٹ دھماکے میں سفارتخانہ کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، امریکی سفارتخانہ کے عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں، یہ حملہ 11 ستمبر کے حملوں کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम