عراق میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر تین راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے بعد سفارت خانے سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا۔

ولایت پورٹل:صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے سے کئی زوردار دھماکے سنے گئے،صابرین نیوز نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر تین راکٹ فائر کیے گئے، رپورٹ کے مطابق راکٹ لگنے کے بعد امریکی سفارتخانے کے سیرام دفاعی نظام چالو کردیا گیا ، صابرین نیوز کے مطابق  راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے کے اندر سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین