Code : 4371 3 Hit

عراق میں امریکی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ

عراقی میڈیا اور ذرائع نے بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے کے فوجی حصہ پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی ٹیل گرام چینل صابرین  کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے فوجی حصہ پر حملے کی اطلاع دی ہے،رپورٹ کے مطابق بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے فوجی حصے  پر ایک پیش رفتہ راکٹ گرا ہے۔
بغداد کے گرین زون کے نواحی علاقے سے جاری کی گئی ویڈیو  میں دکھایا گیا ہے کہ  امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ ہونے کے بعد وہاں لگے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔
صابرین چینل نے لکھا کہ امریکی میرینز نے زوردار دھماکے کی آواز سن کر امریکی سفارتخانے کے دروازے بند کردیئے۔
سومریہ چینل نے بھی بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے میں موجود  فوجی اڈے پر راکٹ فائر کیے جانے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
عراقی سکیورٹی انفارمیشن گروپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایک کٹیوشا راکٹ  امریکی سفارت کےرہائشی علاقے 31 میں لگا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ راکٹ الہادی  مسجد کے قریب العامل محلے سے فائر کیا گیا تھا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین