Code : 3022 40 Hit

بغداد میں امریکی اتحاد کے مرکزی ٹھکانے پر راکٹ حملہ

اتوار کی صبح بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب امریکی اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر اور الحشد الشعبی کے دفتر کے قریب راکٹ حملہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع ابلاغ اور روئٹر نیوز ایجنسی نے عراق کے دار الحکومت بغداد کے سبز علاقہ میں امریکی سفارت خانہ کئی راکٹ داغے گئے ہیں  ،تاہم ان میں سے کوئی بھی سفارت کے احاطہ میں نہیں گرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک امریکی فوجی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ  بغداد میں واقع امریکی اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر میں دھماکے ہوئے ہیں جن کے بارے میں راکٹ حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ راکٹ حملہ سبز علاقہ میں واقع  عراقی وزارت داخلہ کی عمارت اور الحشد الشعبی کے کیمپ نیز امریکی سفارت خانہ کے قریب ہوا ہے ۔
تاہم ابھی تک حملہ کے باعث ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی خبریں منظر عام پر نہیں  آئی ہیں۔
حملہ کے بعد  سبز علاقہ کی فضا میں امریکی ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی کے کیمپ کے قریب بھی دو راکٹ لگے ہیں تاہم کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یادرہے کہ تقریبا تین ہفتے قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر چار راکٹ مارے گئے تھے جن میں سے کم سے کم ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے اندر گرا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں بغداد کے سبز علاقہ اور امریکی سفارت خانہ پر متعدد راکٹ حملے دیکھنے کو ملے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عصائب اہل الحق کے ایک کمانڈر جواد الطلیباوی کا کہنا ہے کہ الحشد الشعبی سے منسلک کسی بھی تنظیم کا بغداد کے سبز علاقہ میں ہونے والے دھماکوں میں ہاتھ نہیں ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی نے جنرل قاسلم سلیمانی اور ابو مہدی الہندس کی شہادت کے بعدسے اب تک کوئی بھی حملہ نہیں کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین