Code : 2811 20 Hit

عراق میں ہمارے ایک اوراڈے پر حملہ ہوگیا ہے ،میں بہت غصہ میں ہوں:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کی رات بغداد میں قائم امریکی ائیر بیس بلد پر راکٹ حملے کے سلسلہ میں اپنے رد عمل کا اظہار کرت ہوئے لکھا ہے کہ میں عراقی اڈے پر ایک اور راکٹ حملے کی خبروں سے ناراض ہوں۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی بغداد میں امریکی دہشتگردوں کے اڈے بلد ایئر بیس پر راکٹ حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ میں عراقی اڈے پر ایک اور راکٹ حملے کی خبروں سے ناراض ہوں،مجھے امید ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہوگی،میں عراقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عراقی عوام کے خلاف  ہونے والے اس حملے کے ذمہ داروں کو منہ توڑ جواب دیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور یہ لوگ اس ملک کی حکومت کے وفادار نہیں ہیں،انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی لکھا: "میں نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژن یوس لاؤڈرین سے داعش کے خلاف امریکی اور یوروپی یونین کی مسلسل کوششوں اور ایران کی تباہ کن کارروائیوں کا مقابلہ کرنے  کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا،یادرہے کہ الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام کو شمالی بغداد میں بلد ایئر بیس پر مارٹر گولے مارے گئے جہاں امریکی اور عراقی فوجیں موجود ہیں،تاہم ، تاس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے وقت امریکی فوجی اڈے پر موجود نہیں تھے،عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹیوشا راکٹ سے آٹھ عراقی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम