عراق میں ترک قابض فوج کے اڈے پر راکٹ حملہ

شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے مشرق میں ترکی کی غاصب فور‎سز کی تعیناتی کی جگہ ’زلیکان‘ فوجی چھاونی پر سنیچر کے دن راکٹ حملہ ہوا جسکا ترک فورسز نے گولہ باری سے جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے موصل کے بعشیقہ علاقے میں ترکی کی زلیکان چھاونی پر کم سے کم 3 راکٹ لگے،صابرین نیوز کے مطابق غاصب ترک فور‎سز کے توپخانہ حملے کے جواب میں دوبارہ اس چھاونی پر 4 راکٹ داغے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی پی کے کے کے عناصر سے نمٹنے کے بہانے شمالی عراق میں اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پی کے کے گزشتہ 35 برس سے انقرہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے، یادرہے کہ  ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین پی کے کے کو دہشتگرد گروہ مانتے ہیں، تاہم عراق کا کہنا ہے کہ ترکی اس تنظیم  کے بہانے ہمارے ملک کی ارضی سالمیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہماری اجازت کے بغیر حملے کر رہا ہے۔
ترکی نے گزشتہ اپریل میں شمالی عراق میں پی کے کے، کے خلاف مہم کے بہانے کئی فوجی کارروائی شروع کی اور وہ صوبے نینوا کے سنجار علاقے پر ممکنہ حملے کی بات کرنے لگا جس پر عراق کی سیاسی پارٹیوں اور عسکری حلقوں نے رد عمل ظاہر کیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین