ولایت پورٹل:رشیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے آج صبح وسطی بغداد میں گرین زون پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
تاہم اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرین زون کے قریب کاتیوشا راکٹ لگا جس سے اس علاقے کو نقصان ہوا۔
ابھی تک حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بغداد کے گرین زون میں امریکی اور برطانوی سفارت خانوں سمیت متعدد سرکاری دفاتر موجود ہیں جہاں اس سے پہلے بھی کئی بار حملہ ہوچکا ہے۔
بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ
عراقی سکیورٹی ذرائع نے بغداد میں گرین زون پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

wilayat.com/p/3247
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین