بغداد بین الاقوامی ائرپورٹ پر راکٹ حملہ

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فوجی حصہ پر کٹیوشا راکٹ لگا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کے کچھ نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فوجی سیکشن پر کٹیوشا راکٹ فائر کیا گیا ہے، العربیہ نیوز چینل نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بغداد ہوائی اڈے پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئیں،تاہم عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے سکیورٹی ذرائع نے ائرپورٹ پر کسی بھی طرح کے راکٹ حملہ کی تردید کی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین