ولایت پورٹل:التوحید الاسلامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عدلیہ نے اپنے مخالفین کے خلاف غیر منصفانہ فیصلوں کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بار قطیف اور العوامیہ کے پانچ شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے،ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایک طویل عرصے سے جیلوں میں قید ہیں اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے نیز ان سے جبری اعتراف کرویا ہے اور پھر اسی کو بنیاد بنا کر سزا سنادی گئی ہے،متعدد سعودی سماجی کارکنوں اپنے ٹویٹر کے صفحات پر ان نوجوانوں کے خلاف سزائے موت کو "غیر منصفانہ" قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے سزا یافتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیاہے،قابل ذکر ہے سعودی ذرائع ابلاغ نے مذکورہ نوجوانوں پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں لیکن سعودی حکومت آئے دن درجنوں مخالفین کو دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات میں پھنسا کر گرفتار کر لیتی ہے اور پھر زیر تشدد جبری اعترافات کی بنا پر عدالتیں سزائیں معین کردیتی ہیں تاکہ اس طرح سے حکومت مخالف افراد کا قلع قمع کیا جاسکے۔
آل سعود کی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛5 شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت
ریاض کی فوجداری عدالت نے پانچ شیعہ نوجوانوں کو موت کی سزا سنادی ہے۔

wilayat.com/p/2520
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین