سعودی عرب میں سلمان اور بن سلمان کے خلاف مظاہروں کی بڑھتی لہر

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں لگی شاہ سلمان اور بن سلمان کی لگی ہوئی تصویروں پر کالا رنگ لگا کر عوامی حلقوں میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔

ولایت پورٹل:یوم عرفہ کے موقع پر سعودی عرب میں احتجاج کی اپیل زور پکڑ رہی ہے۔
ایک عرب نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے متعدد شہروں کی دیواروں پر بنی شاہ سلمان بن سعود اور محمد بن سلمان کی تصاویر پر سیاہ رنگ پھیر کے اس احتجاجی کمپین کا آغاز کر دیا ہے،لوگوں میں سعودی عرب کی روایات کے منافی مغربی تہذیب کے ترویج اور غیر اسلامی طور طریقوں کے فروغ کے تعلق سے آل سعود کے اقدامات پر بھی شدید غم و  غصہ پایا جاتا ہے۔
نائٹ کلبوں میں بے پناہ رش اور مدینے و مکہ میں کورونا کے بہانے بندشوں پر بھی سعودی شہریوں میں آل سعود کے خلاف  سخت ناراضگی پائی جاتی ہے،واضح رہے کہ عوامی احتجاج کی کال کرنے والے افراد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شہریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں یوم عرفہ کے موقع پر مظاہروں کے خوف سے سعودی سکیورٹی فورس نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین