مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونیوں کو انعامات

صیہونی انتہا پسند گروہوں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونی آبادکاروں کو انعامات دیے ہیں۔

ولایت پورٹل:انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینیوں کی طرف سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں قربانی کی رسم ادا کرنے والے آباد کاروں اور یہودی مذہبی رسم بگل بجانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور وہاں پر تلمودی مذہبی رسومات کی انجام دہی پر ایک آباد کار کو500 شیکل کی رقم بہ طور انعام گئی ہے جوامریکی کرنسی میں 140 ڈالر سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ انعامات یہودی آباد کاروں کی عید کپور کے موقعے پر17 اکتوبر تک جاری رہنے والی مذہبی تقریبات کے موقعے پر دیےجائیں گے۔
واضح رہے کہ آباد کار گروپ مسجد اقصیٰ کے مشرقی صحن میں ٹیلی فون کے ذریعے بگل بجانے کے بعد اب کھلے عام صور بگل بجانے کی کوشش کررہے ہیں،یاد رہے کہ حال ہی میں آباد کاروں نے باب رحمت قبرستان میں کئی بار جان بوجھ کر بگل بجایا اور اپنے حامیوں سے عبرانی نئے سال کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بگل بجانے کے لیے اجتماعی تقریب کے انعقاد کے لیے اشتہارات جاری کیے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین