پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں:چین

چین کے صدر نے پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:چین کے صدر شی جن پنگ نے ورچوئل برکس بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اقتصادی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی معیشت کو سیاسی بنانا اور اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا یا مالیاتی نظاموں میں اپنی بنیادی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنا صرف اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ نام نہاد طاقت پر اندھا اعتماد اور فوجی اتحاد کو وسعت دینے نیز دوسروں کی جان کی قیمت پر اپنی سلامتی حاصل کرنے کی کوششیں صرف خود کو سکیورٹی کے مخمصے میں ڈالے گی۔
واضح رہے کہ چین کے صدر کا یہ بیان یوکرین کی جنگ پر ماسکو پر بڑھتی ہوئی مغربی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس نے روس کو دنیا کا سب سے زیادہ پابندیوں کا حامل ملک بنا دیا ہے، واضح رہے کہ 2009 میں بننے والے اس گروپ میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین