Code : 4884 7 Hit

پیغمبر اسلام کا احترام عالم اسلام کا احترام ہے: افغان صدر

افغانستان کے صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ آئین اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کا مستقبل کا راستہ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ نبی اکرم (ص) کا احترام اسلامی دنیا کا احترام ہے۔

ولایت پورٹل: فارس نیوز ایجنسی افغانستان کے نمائندے کے مطابق  افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ، عمران خان کے دورہ کابل کو تاریخی قرار دیا۔اجلاس کے آغاز میں  انہوں نے عمران خان کی کابل میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستانی وزیر اعظم افغانستان میں اس پیغام کے ساتھ آئے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا راہ حل تشدد نہیں ہے، غنی نے زور دے کر کہا کہ افغان عوام جامع جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
افغانستان کے صدر نےتاکید کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم (ص) کا احترام اسلامی دنیا کا احترام ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تشدد راہ حل نہیں ہے بلکہ صحیح حل ہماری اقدار کے دائرہ کار میں دائمی امن کے لئے ایک جامع سیاسی معاہدہ ہے  کیونکہ آئین اور اسلامی جمہوریہ ہی میں ہمارا مستقبل ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین