Code : 3264 121 Hit

ریاض میں دھماکوں کی گونج

سعودی میڈیا کی اطلاع ہے کہ ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے قصبہ جیزان میں بھی  بھاری دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
تاہم سعودی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ سعودی سکیورٹی حکام  نے ریاض کی فضا میں دو راکٹوں کو روک کر تباہ کردیا ہے۔
سعودی میڈیا نے سعودی اتحاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے ریاض کی فضا میں دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا ہے۔
المیادین  نیوز ایجنسی نے  بھی اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے ملک کے جنوب میں جیزان  شہر کی فضا میں بھی ایک میزائل روکا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل نے سعودی شہری دفاعی محکمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی فضا میں بیلسٹک میزائل روکنے کے دوران دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔



1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम