مزاحمت فلسطینی عوام کا مستقل انتخاب ہے ، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں:حماس

غزہ کی پٹی کے خلاف دوسری اسرائیلی جنگ کی آٹھویں برسی اور قسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف کی شہادت کے موقع پر حماس نے اعلان کیاکہ مزاحمت ابھی بھی فلسطینی عوام کا مستقل انتخاب ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے خلاف سنہ 2012 میں صہیونی حکومت کی دوسری جنگ کی آٹھویں برسی کے موقع پر ساتھ ہی ساتھ قسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف احمد الجعبری کی شہادت کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹھ سال پہلے کی مزاحمت اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہے جب اس نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا تھا  اور یہ فلسطین کی آزادی کی جنگ جاری رکھنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہے اور وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
اس تحریک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مزاحمت فلسطینی عوام کی مستقل انتخاب ہے اور فلسطینی اس وقت تک مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک وہ اس سرزمین سے غاصبانوں کو بے دخل نہیں کردیں گے اور فلسطین کو آزاد نہیں کریں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین