Code : 3481 15 Hit

مزاحمتی قوتوں کے پاس امریکی جوکروں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے:عصائب اہل الحق۔

عراقی عصائب اہل الحق کے ترجمان نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کے پاس امریکی جوکروں کے اقدامات کا جواب دینے کی طاقت ہے۔

ولایت پورٹل:الفرات نیوز کی رپوٹ کے مطابق عراقی عصائب اہل الحق کے ترجمان  جواد الطلیباوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکن جوکروں نے حال ہی میں ملک کے اندر  مزاحمتی تحریک کے کچھ اڈوں کو آگ لگا دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ  امریکی جوکر وں کی کارروائی کا جواب دے سکیں لیکن وہ فی الحال لئے اپنا ردعمل ملتوی کررہے ہیں تاکہ امریکہ کو اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کا بہانہ نہ مل سکے۔
عراقی عصائب اہل  الحق کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کوانتباہ دیتے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے اور ہم عراق میں اس کے اقدامات کے بارے میں خاموش نہیں رہیں گے۔
الطلیباوی نے کہا کہ ذاتی اور گروہی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینے کے نتیجے میں نئی عراقی کابینہ کا  انتخاب ہوا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین