Code : 3536 9 Hit

شام کے دو گاؤں کے رہائشیوں نے امریکی بکتر بند گاڑیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

شمال مشرقی شام کے دو دیہات کے رہائشیوں نے کئی امریکی بکتر بند گاڑیوں کو پتھروں سے نشانہ بنایا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صانانے آج (جمعرات کو) اطلاع دی ہے کہ تل تمر (الحسکہ - شمال مشرقی شام) کے گاؤں القاہرہ اور الدشیشہ کے رہائشیوں نے امریکی فوجی گاڑیوں پرپتھر پھینک کرانھیں پسپائی پر مجبور کردیا۔
سانا کے مطابق ، متعدد امریکی بکتر بند گاڑیاں جو القاہرہ اور الدشیشہ  دوگاؤں کو ملانے والی سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ، گاؤں کے رہائشیوں نے ان پرپتھراؤ کیا اور امریکی قبضے کے خلاف نعرے لگائے جس سے وہ واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔
یادرہے کہ گذشتہ روز بھی تل تمر کے علاقے میں تعینات شامی فوج  نے اسی طرح کی کارروائی میں امریکی فوجی قافلے کو روک لیا اور واپس جانے پر مجبور کردیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین