متعلقہ عہدہ دار امریکی جارحیت کو روکنے کے لئے کارروائی کریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایرانی مسافر بردار طیارے کے ساتھ شرارت کرنے والے امریکی لڑاکا طیاروں کو علاقے میں امریکی واگنگ کا حصہ قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے اعلان کیا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے علاقے میں امریکی واگنگ جاری رکھنے کے لئے ایرانی مسافر بردارطیارے کے لیے مزاحمت ایجاد کی ہے،فلسطینی کمیٹیوں نے کہا کہ امریکہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ خطے میں مسائل کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا چاہتی ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے کہا ہے کہ متعلقہ تمام ذمہ داروں کو عرب دنیا میں امریکی مداخلت کا مقابلہ کرنا چاہئے اور سویلین طیاروں کی نقل و حرکت کے خلاف جارحیت روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہئے، حماس نے بھی کہا ہے کہ وہ ایرانی ہوائی جہاز کو ہراساں کرنے اور اس کے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لئے امریکی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت قابل مذمت ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے درمیان پائے جانے والے تمام اختلافات اور تنازعات کو ایک طرف رکھ کر اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہوگا۔
جہاد اسلامی فلسطین تحریک نے بھی کہاہےکہ ہم ایرانی مسافر بردار طیارے کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس تحریک نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ امریکہ کے دشمنانہ عزائم اور ہمارے خطے کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالنے کے اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے مزید کہا کہ  ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مسافر بردار طیارے کے خلاف اس دہشت گردانہ اقدام کا جواب دینے کے لئے کوئی اقدام کرے۔
یاد رہے کہ امریکہ جو ایران کے مقابلہ میں ہر میدان میں ہار چکا ہے اب اس طرح کی اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے جیسا کہ وہ اس سے پہلے بھی کر چکا ہے اور ایران کے ایک مسافر بردار طیارے کو گرا چکا ہے  جس کے سلسلہ میں ابھی تک ایک بار میں معافی نہیں مانگی۔
  ۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین