Code : 4358 2 Hit

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ٹرین پر سوار نہیں ہوں گے:قطر

قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والی ٹرین پر سوار نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:قطری وزارت خارجہ کے ترجمان لولو الخاطر نے بلومبرگ نیوز کو بتایا کہ قطر خلیج فارس کے اپنے ہمسایہ ممالک کے فیصلوں میں شامل نہیں ہوگا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے  والی ٹرین پر سوار نہیں ہوگا ،ہمارا ملک فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ حل کیے بغیر تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی طرف قدم نہیں بڑھائے گا۔
الخاطر نے مزید کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ صیہونیوں  اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے کی وجہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات نہ ہونا نہیں ہے لہذا ان تنازعات کا حل تعلقات کو معمول پر لانا نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان تنازعات کی وجہ وہ مشکل صورتحال ہے جس میں فلسطینی زندگی بسر کر رہے ہیں،ان کا حال یہ ہے کہ ان کے پاس کوئی ملک نہیں ہے اور غاصبوں کے پنجوں میں رہ رہے ہیں۔
الخاطر نےخلیج فارس کے خطے میں بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ  قطر کو گذشتہ تین سال سے ایران کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی وجہ سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے سفارتی ، اور تجارتی ناکہ بندی کا نشانہ بنایا ہوا ہے،آئندہ ہفتوں میں اس معاملے میں کچھ نیا ہوسکتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین