Code : 1492 186 Hit

اسرائیل ایک شیطانی نطفہ ہے ،اس سے تعلقات حرام ہیں: شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ

شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونیت شر مطلق ہے کہ جو قتل و خونریزی کے زبان کے سوا اور کوئی زبان نہیں سمجھتا۔

ولایت پورٹل:شیعہ مجلس اعلاء کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله عبد الامیر قبلان نے عالمی یوم قدس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ره) نے ماه مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو رسولوں اور انبیاء الہی کے ذریعہ بنائے گئے راستہ کے ایمانی تشخص کو زندہ کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ قدس ایک آسمانی شہر کے عنوان سے زمین پر باقی رہ رہے ،آپ نے جو نام دیا صحیح نام تھا ،انہوں نے امام خمینی (ره)، امام موسی صدر، یاسر عرفات، اسقف کبوجی، شیخ احمد یاسین اور قدس شریف کی ازادی کے دیگر طلبگاروں اور مجاہدوں پر درود اور سلام بھیجا اور کہاکہ ان نیک انسانوں نے ہمارے دلوں میں قدس کی ازادی کی شمع روشن کی اور یہ سکھایا کہ حق ہرگز ضایع نہیں ہونے والا ، قدس شریف تنہا راستہ ہے جس کا اغاز شہادت ہے اور اسی قربانی سے قدس ازاد ہوسکتا ہے ،انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک شیطانی نطفہ ہے ، لہذا اس سے تعلقات حرام ہیں ، غاصب صہیونیت شر مطلق ہے کہ جو قتل و خونریزی کے زبان کے سوا اور کوئی زبان نہیں سمجھتا ، لہذا فلسطین ، مقدسات اور عوام کی ازادی فقط استقامت میں پنہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ فلسطینی  بہادر اور صابرہیں،اورکہا بہت جلد خدا کی مرضی سے حق پرستوں کو کامیابی ملے گی اور خداوند متعال حق و حق پرستوں کی مدد کرنے والا ہے ، جب تک فلسطین کی عوام اپنے حقوق پر اسرار کرتے رہیں گے اور متحد رہیں گے فلسطین کا مسئلہ ہرگز فراموشی کے نذر نہ ہوگا ، «صدی کی ڈیل» کا معاملہ کہ جو فلسطین کی فراموشی کے لئے بنایا تھا شکست سے روبرو ہوچکا ہے ،آیت الله قبلان نے تمام عرب ، اسلامی اور عیسائی ممالک کو ملت فلسطین سے ہمبستگی اور حمایت کی دعوت دی اور کہاکہ یہ ممالک مظاہروں اور ریلیوں کے ذریعہ غاصب صہیونیت سے دوستانہ تعلقات کو مذمت کریں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम