Code : 1883 16 Hit

امریکہ کا ایف 35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کھلی بدمعاشی ہے:ترکی کے صدر

ترکی کے صدرکا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمیں ایف-35 طیارے نہیں دیئے تو کسی اور ملک سے خرید لیں گے۔

ولایت پورٹل:آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ترکی کو  ایف-35 طیارے نہیں دیئے  تو ترکی کسی اور ملک سے خرید لے گا،اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کو کھلی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کسی اور ملک سے طیارے خریدنے کے لیے رجوع کرے گا، ترک صدر نے حکمراں پارٹی کے ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ پر نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی،واضح رہے کہ ترکی کے روس سے اینٹی میزائل دفاعی نظام ایس-400 خریدنے کی وجہ سے امریکہ نے ترکی کو ایف-35 طیارے کی فروخت معطل کردی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम