لاکھوں مجرموں کا ریکارڈ غائب؛برطانوی حکام کا شاہکار

برطانوی پولیس کا کہنا ہے  پورے ملک سے کم سے کم چار لاکھ مجرموں کا ریکارڈ غائب ہو گیا ہے۔

ولایت پورٹل:برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر سے کم وبیش چار لاکھ مجرموں کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج ہوا ہے، یہ سنگین غلطی ممکنہ طور پر کام کے دوران کسی غلط کوڈ کے باعث سرزد ہوئی، مجرموں کا کرمنل ریکارڈ غائب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے معلومات بھی غائب ہوگئیں ہیں۔
دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کونسل آف چیف آف پولیس کا تخمینہ ہے کہ 2 لاکھ 13 ہزار فوجداری مقدمات میں ملوث ملزمان، 1 لاکھ 75 ہزار گرفتاری کے وارنٹ اور 15 ہزار ذاتی پروفائلز کا ریکارڈ برطانوی ڈیٹا بیس سے غائب ہوا ہے، دوسری جانب وزیرداخلہ پریتی پاٹیل نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے انجینئرز نے ریکارڈ کو بحال کرلیا ہے، ڈیٹا ریکوری کے لئے وزارت داخلہ کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں ، امید ہے کہ اس قسم کی غلطی آئندہ نہیں ہوگی۔

تقریب

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین