صیہونیوں کے انصاراللہ سے خوف زدہ ہونے کی وجوہات

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں جو صیہونی حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

ولایت پورٹل:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں جو صیہونی حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا کیونکہ اس طرح انسانی پہلوؤں پر غور کرنا تھا اور ناکہ بندی کو ختم کرنا تھا لیکن جارح ممالک فوجی اقدامات کو تیز کرنے پر اصرار کرتے ہیں، تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جارح اتحاد کے رکن ممالک یمن میں القاعدہ کی حمایت کرتے ہیں لیکن یمن کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو صیہونی حکومت کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔
 یمن میں جنگ بندی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سیاسی حل کا ذریعہ ہے لیکن جارح ممالک داعش اور القاعدہ کو مضبوط کرنے کے درپے ہیں ، تاہم ہم اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین