Code : 4662 8 Hit

ضرورت پڑنے پر دشمن کو اپنی حیرت انگیز دفاعی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہیں:سپاہ پاسدران کی فضائیہ

سپاہ پاسدران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمن ہماری حیرت انگیز دفاعی طاقت کا کا مشاہدہ کرے گا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرجنرل فریدون محمدی سقائی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری حیرت انگیز دفاعی طاقت کا ضرورت کے وقت مشاہدہ کریں گے، ایرانی سپاہ کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے مدافعین آسمان ولایت 99 نامی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں جدید ترین ریڈار، میزائلوں ،دفاعی میزائل سوم خرداد ، الیکٹرانک جنگ اور دیگر جنگی وسائل کا کامیاب تجربہ کیا گيا ہے ، انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کئے گئے فوجی وسائل کا کامیاب تجربہ ایرانی کی دفاعی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔ جنرل محمدی سقائی نے کہا کہ ایران نے مدافعین آسمان ولایت 99 مشقوں میں اپنی دفاعی طاقت اور قدرت کے چند کرشمے دکھائے ہیں اور ایران ضرورت کے وقت دشمن کو اپنی حیرت انگیز دفاعی طاقت دکھانے کے لئے آمادہ ہے، انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اپنے اہداف کی سمت گامزن ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین