Code : 1319 51 Hit

ماہ رمضان میں ہر روز پڑھی جانے والی دعا-۲ (ویڈیو- اردو زیرنویس کے ساتھ)

اَللّهُمَّ اَدْخِلْ عَلی اَهْلِ الْقُبُورِ السُّرُورَ، اَللَّهُمَّ اَغْنِ کُلَّ فَقیرٍ، اَللّهُمَّ اَشْبِعْ کُلَّ جائعٍ، اَللّهُمَّ اکْسُ کُلَّ عُرْیانٍ، اَللّهُمَّ اقْضِ دَینَ کُلِّ مَدینٍ، اَللّهُمَّ فَرِّجْ عَنْ کُلِّ مَکْرُوبٍ، اَللّهُمَّ رُدَّ کُلَّ غَریبٍ، اَللّهُمَّ فُکَّ کُلَّ اَسیرٍ، اَللّهُمَّ اَصْلِحْ کُلَّ فاسِدٍ مِنْ اُمُورِ الْمُسْلِمینَ، اَللّهُمَّ اشْفِ کُلَّ مَریضٍ، اَللّهُمَّ سُدَّ فَقْرَنا بِغِناکَ، اَللّهُمَّ غَیرْ سُوءَ حالِنا بِحُسْنِ حالِکَ، اَللّهُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّینَ، وَاَغْنِنا مِنَ الْفَقْرِ، اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیءٍ قَدیرٌ

اےخداوند کریم اہل قبور پر خوشی اور شادمانی نچھاور کردے، فقیروں کو بے نیاز کر دے، بھوکوں کو سیر فرما، برہنوں کو لباس پہنا، مقروض کا قرض ادا فرما، سوگواروں کے دلوں کو شاداب فرما، خدایا ہر مسافر کو اپنے وطن میں با سلامت پہنچا دے، ہر اسیر کو رہائی دے، خدایا مسلمانوں کے کاموں میں فساد برپا کرنے والوں کی اصلاح فرما، بیماروں کو شفا عطا فرما، اے خدایا اپنی توانگری سے ہماری فقر کو دور فرما، ہمارے برے کاموں کو اپنی نیک صفات کے توسط سے تغییر دے، خدایا ہمارا قرض ادا فرما، اور ہماری نیازمندی کو بے نیازی میں تبدیل فرما تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम