Code : 1441 69 Hit

ماہ رمضان سال کا بہترین موقع اور رمضان کا بہترین موقع شب قدر ہے:رہبر انقلاب

یہ موقع زندگی و حیات کا ہے جو خدا کی جانب بازگشت کے لئے ہمارے اور آپ کے اختیار میں قرار پایا ہے اور بہترین موقع سال کے ان دنوں خاص کر رمضان المبارک کا مہینہ اور اس میں بھی شب قدر ہے جو کہ عنایت ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل: آج جب کہ خداوندعالم نے آپ کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ اس کے حضور میں گریہ و زاری کریں، انکساری و عاجزی کا اظہار کریں، اس سے محبت و الفت کا اظہار و اقرار کریں، اس کی محبت سے سرشار ہوکر دل کی گہرائیوں سے اشک کا سیل رواں جاری کریں اور اس موقع اور لمحہ کو غنیمت سمجھیں، ورنہ ایسا دن بھی آئے گا جب خداوند عالم مجرموں کے لئے ارشاد فرمائے گا:’’لَاْ تَجْأَرُوْاالْیَوْمَ‘‘۔(سورۂ مومنون:۶۵)۔جاؤ چلے جاؤ، تمہارے رونے، گڑگڑانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔’’اِنَّکُمْ مِنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ‘‘۔(سورہ مؤمنون:۶۵)
یہ موقع زندگی و حیات کا ہے جو خدا کی جانب بازگشت کے لئے ہمارے اور آپ کے اختیار میں قرار پایا ہے اور بہترین موقع سال کے ان دنوں خاص کر رمضان المبارک کا مہینہ اور اس میں بھی شب قدر ہے جو کہ عنایت ہوئی ہے۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम