Code : 3518 7 Hit

قدس دنیا کے تمام مسلمانوں کی سرخ لکیر ہے:ترک صدر

ترک صدر نے اتوار کے روز متنبہ کیا کہ یروشلم دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لئے سرخ لکیرہے۔

ولایت پورٹل:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے متنبہ کیا ہے کہ یروشلم دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے سرخ لکیر ہے اور ہم فلسطینی سرزمینوں پر قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے بین الاقوامی تنظیموں کے  فوائد اوربین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیےان کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اردگان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے پتا چل گیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے یا ملک کو کوئی خاص مراعت حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عالم اسلام کے بڑے حصوں میں خونریزی جاری رہی۔
اردگان نے مزید کہا مغربی ممالک میں ہمارے بھائیوں کو ہر روز نسل پرست اور اسلامو فوبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین