Code : 1806 9 Hit

قطر دہشتگردوں کا حامی اور مفتن ملک ہے:بحرینی وزیر خارجہ

بحرین کے وزیر خارجہ نے قطر کو دہشت گردوں کا حامی اور مفتن ملک قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو دہشت گردوں کا حامی اور مفتن ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطرکے اقدامات کا فوری مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ قطر کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کریں، بحرینی وزير خارجہ نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ پر بھی شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ بحرین کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम