Code : 1741 37 Hit

قطر کی سعودی عرب کو دھمکی

امیر قطر کے بھائی نے کہا کہ ہر چند کہ ہم جنگ کے خلاف ہیں تاہم ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے خلاف ضرورت پڑنے پر جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کے بھائی خلیفہ بن حمد آل ثانی نے اپنے ٹوئیٹ میں قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب  ممالک سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر جنگ کا خواہاں نہیں ، لیکن اگر کسی نے قطر پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا اور ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں،خلیفہ بن حمد آل ثانی نے کہا کہ ہم قطر کے تحفظ کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں،واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے خلاف گذشتہ دو برس سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ تمام سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کررکھے ہیں ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम