Code : 2348 53 Hit

اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں؛عرب لیگ

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگانے کی اشد ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:العربی الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے اپنی  نشست میں اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا  بہت ضروری ہے ،عرب لیگ نے اپنے اجلاس میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی سے متعلق موجود قوانین  کے سلسلہ میں گفتگو کی نیز یہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کن کمپنیوں کو پابندیوں کی لسٹ میں شامل کیا جائے اور کن کا نام اس لسٹ سے نکالا جائے ،رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے خطہ میں قانون بنانے والے اپنے دفاتر کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے  اپنے ترانوے اجلاس  میں اسرائیلی مصنوعات کا بائکاٹ کرنے والی عالمی تحریک BDS کے طریقۂ کار اور اس تحریک کی بنا پر برآمد ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا تا کہ معلوم ہوسکے کہ اقوام عالم کس حد تک مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ  ہیں اور غاصب صیہونیوں کے خلاف ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम