Code : 2571 60 Hit

پیرس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال؛نظام زندگی درہم برہم

پیرس میں نقل و حمل کے راستوں پر عام ہڑتال ہونے کی بنا پر فرانسیسی میڈیا نے آج کے دن کو یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:لی پیرس اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی فرانسیسی پنشن اصلاحات سے متعلق پالیسیوں کے احتجاج میں فرانس میں ہڑتالیں جاری ہیں، پیرس میں مضافاتی ٹرینوں اور ٹریفک  نظام میں بڑے پیمانے پر خلل کی وجہ سے  میڈیا میں کچھ لوگوں پیر کے روزکو "پیرس یوم سیاہ" کے نام سے یاد کیا ہے،پیرس میں عام ہڑتالیں جمعہ کے روز کی طرح جاری ہیں ، سب وے لائنوں سے میٹرو کی تعداد کم ہتی جارہی ہے، پیرس بس میں کمی کی توقع ہے،ابھی سے بسوں کی تعداد آدھی ہوگئی ہے،فرانسیسی  صدرمیکرون کا خیال ہے کہ موجودہ پنشن سسٹم بہت مہنگا اور غیر منصفانہ ہے،ان کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ایک ایسا سادہ نظام مرتب کیا جائے جہاں پینشن لینے والے ہر ایک  کو مساوی حقوق حاصل ہوں،قابل ذکر ہے کہ فرانس  میں حالیہ دنوں میں ، ہڑتالوں کے باعث پیرس میں اسکول بند ہوگئے ہیں ، اور فرانسیسی دارالحکومت میں شہریوں کو معمول زندگی میں کافی  پریشانیوں  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پیرس میں مشہور لوور میوزیم نے اپنے متعدداداروں  کو بند کردیا اور اوپیرا ہاؤس اور شہر کے متعدد تھیٹروں نے اپنے منصوبے منسوخ کردیئے،بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کے دن  ملک گیر مظاہروں میں کم از کم 5000 افراد نے حصہ لیا۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین