Code : 2522 45 Hit

کربلا‏ئے معلی میں عوامی امن کمیٹیاں قائم

کربلا‏ئے معلی میں عوامی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جو شہر میں امن و امان کے قیام اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورس کے ساتھ تعاون کریں گی۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز کے مطابق عوامی کمیٹیاں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہروں کی آڑ میں نجی اور سرکاری املاک کو جلائے جانے کی روک تھام بھی کریں گی،عوامی کمیٹیاں ایسے افراد پر نظر رکھیں گی جو خطرناک مواد یا چھری چاقو لیکر مظاہرین کی صفوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ مظاہروں کو پر امن باقی رکھا جاسکے،کربلا میں عوامی کمیٹیوں کا قیام ایسے وقت عمل میں آیا ہے جب نجف اور ذیقار جیسے شہروں میں پچھلے دنوں کے  مظاہروں کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے،ادھر صوبہ نجف اور ذیقار کے قبائل نے بھی شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے سکیورٹی فورس کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین