Code : 4386 3 Hit

پورٹلینڈ میں مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع

امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں خراب موسم کی وجہ سے کئی دن کے وقفے کے بعد جمعہ کی رات ایک بار پھر سے احتجاج شروع ہوا۔

ولایت پورٹل:پورٹ لینڈ ،اوریگون میں جمعہ کی رات ایک مختصر وقفے کے بعد احتجاج دوبارہ شروع ہوا۔
KGW8 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ میں ایک مقامی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست اوریگون میں وسیع پیمانے پر جنگل کی آگ اور اس کے بعدخراب موسم کی وجہ سے مظاہروں میں ایک ہفتہ سے زیادہ تاخیر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین ایک بار پھر کل رات 9 بجے شہر کے کسٹم اور امیگریشن آفس کے باہر جمع ہوئے اور وفاقی پولیس اہلکارمظاہرین سے نمٹنے کے لئے ایجنسی کے دفاتر کی دیوار کے پیچھے کھڑے تھے۔
جائے وقوع پر موجود رپورٹرز نے اطلاع دی کہ پورٹ لینڈ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا، شائع شدہ ویڈیوز میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پورٹ لینڈ پولیس نے مظاہرین کو دھمکی دی  کہ وہ منتشر ہوجائیں اگر وہ احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو انھیں گرفتار کرلیا جائے گا نیز انہیں منتشر کرنے کے لیے متعدد ذرائع  کا استعمال کیا جائے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین