Code : 1930 9 Hit

کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف نئی دہلی میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف ہزاروں لوگوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف ہزاروں لوگوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے کشمیر سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فیصلے کو ہندوستانی جمہوریت کی موت قرار دیا، کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری دورآئیسمے راجا نے کہا کہ جس طرح بی جے پی قانون لائی اور جس طرح انہوں نے 370 آرٹیکل کو منسوخ کیا وہ دراصل ہندوستان میں جمہوریت اور آئین پر قاتلانہ حملہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ’بی جے پی نے ہماری جمہوری اقدار کے بنیادی اصولوں پر وار کیا ہے، کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی بی جی پی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے تاہم لوگوں کو مزید متحرک کرنے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، کمیونسٹ پارٹی لبریشن کی رکن کاویتا کریشنا نے کہا کہ ’کشمیری لوگوں نے 1947 میں ہندوستان سے اس لیے الحاق کیا کیونکہ وہ سمجھتے کہ ان کی شناخت اور آزادی پاکستان کے مقابلے میں سیکولر بھارت میں محفوظ رہے گئی اور آرٹیکل 370 مزید ضمانت فراہم کرے گا،  ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو اپنے فیصلے پر قانونی چیلنجز اور پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا، کریشنا نے بی جی پی کے فیصلے کو ہندوستان کے وفاقی آئین پر حملہ قرار دیا، ادھرجموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کی رکن شہلا راشد نے کہا کہ ’جموں و کشمیر ریاست کی منتخب قانون ساز اسمبلی کی عدم موجودگی میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا، اس اقدام کے خلاف ہم سیاسی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے، مظاہرے میں شریک ایک رکن نے کہا کہ ’میں احتجاجی مظاہرے میں اس لیے شریک ہوا کہ مجھے شرم آرہی کہ ہماری حکومت ایک ریاست کے لوگوں سے مشاورت کے بغیر ہی اتنا بڑا فیصلہ کیسے کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ جموریت کی توہین ہے اور جمہوری عمل کے قطعی منافی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम