Code : 3649 5 Hit

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری

ریاستہائے متحدہ میں میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور وہ اتوار کے روز نیو یارک ، واشنگٹن ، اٹلانٹا اور فلاڈیلفیا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

ولایت پورٹل:امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اٹلانٹا ، فلاڈیلفیا ، اور نیویارک سمیت متعدد امریکی شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک میں مظاہرین نے "سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے"جیسے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ ہاتھوں میں لے کر مظاہرہ کیا۔
اسی طرح واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب  چوک میں مظاہرین جمع ہوئے جو"سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے" کے نعرے لگا رہے تھے۔
ادھر امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شارلٹ شہر میں بھی امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف سیاہ مظاہرے ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے متعدد شہروں میں اس ملک میں جاری نسل پرستی اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے بہیمانہ قتل کے خلاف پچھلے کئی دن سے مظاہرے ہورہے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین