Code : 3875 6 Hit

آل سعود کی جارحیت کے خلاف برلن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جرمنی میں مقیم متعدد یمنیوں نے عرب اور جرمنی کے کارکنوں کے ہمراہ سعودی عرب کے ذریعہ یمن میں جاری جنگ اور وحشیانہ محاصرے کے خلاف برلن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مقیم متعدد یمنیوں نے عرب اور جرمن سماجی  کارکنوں کے ساتھ مل کر آل سعود کے ہاتھوں یمن کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم  سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی، احتجاج کے دوران ، شرکاء نے یمن سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے انخلاء کا مطالبہ پر مبنی نعرے لگائے اور اس ملک کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت کی مذمت کی اور ان سے یمن جنگ میں شمولیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مذکورہ احتجاجی ریلی میں کی جانے والی تقاریر کے دوران یمن کے خلاف جنگ اور اس کےنتیجہ میں پیدا ہونے والے شدید بحران نیز جنگ کے متاثرین کی تعداد کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ اور یہ کہ سعودی اتحاد بحری جہازوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ تک جانے سے روکنے پر زور دیتا ہے، مظاہرے میں یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی تصاویر کو بھی دنیا کو دکھایا گیا لیکن جیسا کہ اس سے پہلے بھی ثابت ہوچکا ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں اس طرح سے یمنی بے گناہ عوام کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہاہے لیکن اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی ادارے یا انسانی حقوق کے کے مغربی ٹھیکیداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی کیونکہ آل سعود کو امریکہ کے دہشتگرد ملک کی پشت پناہی حاصل ہے  لہذا وہ بغیر کسی خوف وخطر کےاپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین