Code : 1912 3 Hit

کشمیر میں عاشور کے جلوس پر پابندی کے خلاف احتجاج

کشمیر میں عاشورائے حسینی کے جلوس پر لگی پابندی ہٹانے کے مطالبے بڑھ گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےلال چوک سرینگر سے برآمد ہونے والے 8 اور 10 محرم کے تاریخی جلوس ہائے عاشورہ پر 28 سال سے لگی قدغن ہٹانے کا مطالبہ لیکر انجمن شرعی شیعیان کے سرکردہ اراکین اور متعدد ائمہ جمعہ و الجماعت زیر سرپرستی آغا سید حسن نے پریس کالونی میں پُرامن احتجاجی دھرنا دیا،مظاہرین نے تاریخی جلوس ہائے عاشورا پر حکومتی قدغن کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سال ان جلوسوں کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور بلا تاخیر قدغن ہٹانے کا اعلان کیا جائے تاکہ ان جلوسوں کے متعلقین بروقت تیاریاں کرسکیں،مظاہرین نے کہا کہ وادی میں ہر فرقہ کے لوگ اپنے مذہبی رسومات، جلسے اور جلوس وغیرہ پرامن طور پر انجام دے رہے ہیں اور حکومت انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کررہی ہے لیکن صرف عاشورہ کے ماتمی جلوسوں پر پابندی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम