Code : 1690 12 Hit

امریکی صدر کا جنوبی کوریا میں NO TRUMP NO ، GO TRUMO GO کے نعروں کے ذریعہ استقبال

جنوبی کوریا کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کا اس ملک کی سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ مخالف نعروں سے استقبال کیا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جنوبی کوریا پہنچے جہاں کوریا کے عوام نے سئول  میں نو ٹرمپ نو اور گو ٹرمپ گو کے فلک شگاف نعروں سے امریکی صدر کا استقبال کرتے ہوئے دیگر ممالک کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور اقتصادی دباو کے خاتمے پر تاکید کی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جنوبی کوریا کے صدر مون جاء این سے  دوطرفہ تعلقات اور شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والےمذاکرات کے تناظر میں جنوبی کوریا پہنچے، ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے،واضح رہے کہ صرف جنوبی کوریا ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جہاں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے بلکہ اس سے قبل جاپان، برطانیہ، ہندوستان اور خود امریکہ سمیت کئی ممالک میں ٹرمپ کی آمد کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम