Code : 2796 112 Hit

بچے کی تربیت کے مناسب اوقات

جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ learning mood میں ہوتا ہے اس لئے اس وقت بچے کہتے ہیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں چنانچہ مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ہیں پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ہیں ۔ اس وقت بچے کو انبیاء اور آئمہ(ع) اولیاء اور صالحین کے واقعات سنانے چاہیئے جن میں نصیحتیں ہوں ۔تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے۔

ولایت پورٹل: بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے receptive mood میں ہوں۔ چنانچہ ماہرین کے مطابق بچے کے لئے اسے کوئی بھی چیز سکھانے یا کسی چیز کا عادی بنانے کے لئے ۴ اوقات ایسے ہیں جب وہ  receptive mode میں ہوتا ہے اس وقت آپ بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ اس کے دل میں اتر جائے گی:
1۔جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ learning mood میں ہوتا ہے اس لئے اس وقت بچے کہتے ہیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں چنانچہ مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ہیں پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ہیں ۔ اس وقت بچے کو انبیاء اور آئمہ(ع) اولیاء اور صالحین کے واقعات سنانے چاہیئے جن میں  نصیحتیں ہوں ۔تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے۔
2۔جب بچہ آپکے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہو۔ اس وقت بھی بچہ learning mood .میں ہوتا ہے۔اس لئے اس وقت بچہ پوچھ رہا ہوتا ہے ابو یہ کیا ہے وہ کیسے ہوا وغیرہ؟ اس وقت ہم ڈانٹ ڈپٹ کر کے بچے کو چپ کر دیتے ہیں جبکہ معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ بہت قیمتی وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بچےسے اچھی باتیں کریں اور اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپ کی باتوں پر عمل کرے گا۔
3۔جب بچہ کھانے پہ بیٹھے اس وقت بھی بچہ learning mood میں ہوتا ہے اس وقت بھی آپ اسے نصیحت کر سکتے ہیں چونکہ اس وقت وہ آپ سے باتیں کرنا چاہتا ہے۔
4۔جب بچہ بیمار ہو اس وقت بھی بچہ learning mood میں ہوتا ہے اس وقت آپ جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش ہو جائے گی آپ نے بچوں کو جو بھی نصیحتیں کرنی ہوں ان اوقات میں کریں بچے ضرور آپکی نصیحتوں پر عمل کریں گے۔ بے وقت بچے کو کبھی نصیحت نہ کریں کیونکہ بچے کبھی کھیلنے یا کسی اور موڈ میں ہوتے ہیں ہم بچوں کو نصیحتیں کرنا شروع کردیتے ہیں اس سے بچہ اکتانا شروع ہو جاتا ہے اور آپ کی  باتوں کو اہمیت نہیں دیتا اسی وجہ سے بچہ نافرمانی کرتا ہے ہم پھر اسکو مار پیٹ کرتے ہیں اور زیادہ اپنا باغی بنا دیتے ہیں پھر لوگ کہتے مولانا دعا کرو ہمارے فرمابردار بن جائیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین