ہندوستان کے مایۂ ناز عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق کا انتقال

ہندوستان کے ممتاز، مایہ ناز اور ہر دلعزیز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔

ولایت پورٹل: ہندوستان کے ممتاز، مایہ ناز اور ہر دلعزیز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
مرحوم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کے فرزند کلب سبطین نوری کا کہنا ہے کہ حکیم امت مولانا کلب صادق جو دنیا میں فرشتہ بن کر تشریف لاے تھے انھوں نے کل رات ائراز اسپتال لکھنؤمیں اپنی جان جاں آفریں کے حوالے کردی۔
مرحوم کافی عرصہ سے شدید علیل تھے، خاندان اجتہاد کا ایک سلسلہ جو بزرگ علماء سے شروع ہوکر عہد حاضر کے علماء سے ملحق تھا، ڈاکٹر صاحب کی ذات پر ختم ہوگیا۔ مرحوم کئی دہائیوں سے خلوص کے ساتھ مصروف خدمت دین تھے
مرحوم مولانا سید کلب صادق نقوی صاحب تعلیمی میدان میں بہت کامیابی کے ساتھ قوم کی رہنمائی فرما رہے تھے۔ قوم کے متعلق مرحوم کی علمی خدمات  تاریخ میں باقی رہیں گی۔ مولانا مرحوم مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدربھی تھے۔ آپ کی قومی خدمات اپنی مثال آپ تھیں۔ آپ نے بلند حوصلہ کے ساتھ اسکول، کالج اور میڈیکل کالج  اور دینی مدارس قائم کئے۔ مرحوم قوم کے ہردلعزیز علماء میں شامل تھے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین