یوکرین میں نیٹو کے کمانڈوز کی موجودگی:امریکی اخبار

نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد کے لیے اس ملک میں موجود ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے کمانڈوز خفیہ طور پر یوکرین میں کارروائیاں کر رہے ہیں اور یوکرین کی افواج کو مشورہ دے رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کمانڈوز یوکرین میں خفیہ آپریشن کر رہے ہیں۔
اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا کہ سی آئی اے کے متعدد کارکن یوکرین میں خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کی افواج کو امریکہ کی تیار کردہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جا سکیں، واجح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گی جبکہ نیویارک ٹائمز کے مطابق برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور لتھوانیا سمیت نیٹو کے دیگر ارکان کے خصوصی یونٹ یوکرین میں کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ افواج میدان جنگ میں کام نہیں کرتیں بلکہ یوکرینی افواج کو دور سے مدد فراہم کرتی ہیں، یاد رہے کہ اس سال فروری میں یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، امریکی قیادت میں مغربی حکام نے روس پر بھاری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ، یوکرین کو بڑی مقدار میں مالی اور ہتھیاروں کی امداد بھیجنا شروع کر دی ہے، تاہم میدان میں روسی افواج نے اس ملک کے مشرق کے اسٹریٹجک علاقوں میں پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین