بائیڈن کے خلاف مقدمہ کے لیے موٹی فائل تیار کر رہے ہیں: ٹرمپ کے وکیل

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےاعلان کیا ہےکہ وہ جو بائیڈن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے لے ایک موٹی فائل تیار کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل: یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل  روڈی جیولیانی  جو حالیہ انتخابات میں اپنے قانونی دعووں کی پیروی کررہے ہیں ، نے جو بائیڈن کی فتح کے بعد ایک بار پھر ان کے خلاف دائر متعدد مقدموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بائیڈن کے خلاف بہت سی قانونی چارہ جوئیاں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ صرف پنسلوانیا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ چھوٹے بڑے معاملات کو ملا کر بائیڈن کے خلاف ایک موٹی فائل تیار ہو سکتی ہے۔
جیولیانی نے ڈاک کے ووٹوں کی عدم شفافیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی توہین آمیز ہے۔
انھوں نے کہا کہ  مشکوک ووٹنگ کے طریقہ کار کے ساتھ ایک انتہائی اہم چیلنج ہے لیکن ہمارا معاملہ فی الحال شہری حقوق سے متعلق ہے اور ہم اسے وفاقی عدالت میں لے کر جائیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین