Code : 4608 6 Hit

پوری قوت کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہو؛ چینی صدر کا اپنی فوج کوحکم

چینی صدر نے چينی فوج کو پوری توجہ اور توانائی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ولایت پورٹل:شینہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے اپنے ملک کی  فوج  کو پوری توجہ اور توانائی کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کےمطابق چینی صدر نے ہانگ کانگ کی سرحد سے ملحقہ صوبے گوان دونگ میں پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور کا معائنہ کرنے کے موقعے پر کہا کہ  چاق چوپند رہتے ہوئے، پورے خلوص اور وفاداری کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اسی لیے امریکہ کے اس سے بڑھتے ہوئے تعلقات چین کے لیے ہمیشہ ناپسندیدہ رہے ہیں۔
ادھر امریکہ نے نہ صرف تائیوان کےساتھ سفارتی اور اقتصادی مراسم بڑھانا شروع کردیے ہیں بلکہ چند روز قبل اسے جدید ہتھیار اور راکٹ سسٹم  فروخت کرنے کی تجویز بھی امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ہے، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی دفتر خارجہ نے امریکا کو تائیوان کے ساتھ عسکری تعلقات استوار کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین