پوپ فرانسس کا ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی

کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم  زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں۔

ولایت پورٹل:اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک دنیا کے  مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے ترکی کے شہر ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بارے میں اپنے تبصرے میں کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم زلزلہ زدگان کے لیے کیا کر سکتے ہیں، کیتھولک رہنما نے کہا کہ ہم  اپنی دعاؤں اور ٹھوس امداد لیے ہوئے ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں۔
پوپ فرانسس نے یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں زلزلے سے متعلق تصاویر دیکھیں، کہا کہ میں نے پروگرام میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی تباہی اور مصائب کو دیکھا،ہیں چاہیے کہ ان کے لیے دعا کریں اور انہیں نہ بھولیں، آئیے دعا کریں اور سوچیں کہ ہم ان کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
 واضح رہے کہ 6 فروری بروز پیر کو ریکٹر اسکیل پر 7.7 اور 7.6 کی شدت کے 2 زلزلوں نے ترکی کے 10 صوبوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن کا مرکز صوبہ کہرامان مارش کے شہر پزاردزک اور البوستان تھا،ترک ایمرجنسی سنٹر (AFAD) کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29605 ہو گئی ہے،ترکی کے ایمرجنسی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملک میں زلزلے کے پہلے دن سے اب تک 2 ہزار 412 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں،اس کے علاوہ 147934 افراد زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے نکل چکے ہیں جبکہ اس حادثے میں 147934 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین