Code : 1969 11 Hit

صدام کے جلاد کی لندن میں سیاسی پناہندگی

صدام کے 54سالہ جلاد ڈاکٹر کو برطانیہ میں سیاسی پناہندگی مل گئی ہے۔

ولایت پورٹل:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایم اے بی بی کے نام سےپہچانے  جانے والے 54سالہ صدام کے جلاد ڈاکٹر انیس سو نوے میں صدام کے انسانیت سوز  مظالم میں شریک رہے ہیں ،کہا جاتا ہے کہ یہ ڈاکٹر جیل میں قیدیوں کا علاج کرتے تھے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ سزا بھگتنے کے لئے تیار کیا جاسکے انہوں نے کچھ عرصہ پہلے لندن میں پناہ سیاسی پناہندگی کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے یہ کہتے ہوئے رد کیا تھا کہ یہ انسانیت کے خلاف جرائم میں شریک ہیں لیکن انہوں نے نظر ثانی کی درخواست دی جس کو عدالت نے قبول کرلیا اور اس کی دلیل یہ پیش کی کہ انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم میں ان کی شمولیت پر بحد کافی دلائل و شواہد موجود نہیں ہیں لہذا انھیں سیاسی پناہندگی میں دینے میں کو مضائقہ نہیں ہے نیز انھوں نے قیدیوں کا علاج مجبوری میں کیا ہے  اس لیے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम