Code : 2251 110 Hit

فرانس میں روز روز مظاہروں کو کچلنے سے تنگ آکر پولیس کا مظاہرہ

فرانس کی پولیس نے پیرس میں پیلی جیکٹ کے مسلسل 46ویں ہفتے جاری مظاہروں سے تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی۔

ولایت پورٹل:فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل 18 گھنٹے ہیلمٹ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے پانی کی ایک بوتل کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں جس کے باعث ہم جسمانی اور نفسیاتی تھکاوٹ کے علاوہ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں بھی بچوں کو وقت نہیں دے سکتے،پولیس کی اکثریتی یونین الائنس کا کہنا ہےکہ پیلی جیکٹ کے مسلسل ہر ہفتے مظاہرے ان کے لیے درد سر اور ایک بہت بڑی تھکاوٹ ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مظاہرے رُک جائیں کیونکہ ان حالات اور صورتحال کے باعث پولیس افسران میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम