Code : 1246 26 Hit

ملک کی سلامتی میں پولیس کا اہم رول ہے:رہبر معظم

رہبر معظم کا کہنا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کا ملک کی اندرونی سکیورٹی میں اہم اور کلیدی کردارہے پولیس کےمحنتی افراد شب و روز ملک اور عوام کی امن و سلامتی کے سلسلے میں تلاش و کوشش میں مصروف ہیں۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کے سربراہ اور اعلی افسروں سے ملاقات میں اسمگلروں اور بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کی ہے،رہبر معظم نے اس ملاقات میں پولیس کے لئے اقتدار اور مہربانی کو دو اہم عناصر قراردیتے ہوئےفرمایا:  پولیس کے اہلکاروں کا ملک کی اندرونی سکیورٹی میں اہم  اور کلیدی کردارہے پولیس کےمحنتی افراد شب و روز  ملک اور عوام کی امن و سلامتی کے سلسلے میں تلاش و کوشش میں مصروف ہیں، پولیس کی کارکردگی قابل تعریف اور لائق تحسین ہے ، پولیس کے اہلکاروں نے حالیہ سیلاب کے دوران بھی اہم اور مؤثر کردار ادا کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد بہم پہنچانے میں بہترین خدمات انجام دینے کامظاہرہ کیا،رہبر معظم نے ہتھیاروں کی خرید و فروش کی روک تھام کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پولیس کو ہتھیاروں کی خرید و فروش کو روکنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہمدان جیسے دلخراش واقعہ کی دوبارہ تکرار نہ ہو،رہبر معظم نے فرمایا: ہمدان میں ایک عالم دین کو قتل کرنے والے شخص نے اینسٹاگرام میں چار قسم کے ہتھیاروں کی نمائش کی، پولیس کو اس قسم کے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम