Code : 3790 6 Hit

امریکہ میں مجسموں کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات کرنے کا اعلان

امریکی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انھوں نے مجسموں اور یادگاروں کی حفاظت کے لئے پولیس تعنات کی ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزار داخلہ نے بدھ کے روز ملک کے کچھ تاریخی مجسموں اور یادگاروں کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق  امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین 4 جولائی کو یوم آزادی کے موقع پر مجسمے اور یادگاریں منہدم کرسکتے ہیں۔
تاہم وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے مجسموں کا تحفظ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے  کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے دوران  کچھ مظاہرین نے ریاستہائے متحدہ میں مجسموں اور غلامی کی متعدد علامتوں کو تباہ کردیا۔
یادرہے کہ جیسے ہی امریکہ میں مجسمے گرانے کے اقدامات میں اضافہ ہوا تو اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےان اقدامات میں ملوث افراد کے لئے 10 سال قید کی سزا  کاحکم جاری کیا۔
یادرہے کہ گذشتہ ماہ امریکی پولیس کے ذریعہ اس ملک کے سیاہ فام جوان جارج فلائیڈ کی وحشیانہ موت کے بعد سے نسل پرستی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ آج تک جاری ہے جس میں متعدد افراد زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین