Code : 2300 97 Hit

سامراء میں زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام،2 دہشتگرد ہلاک

عراق کے مقدس شہر سامراء میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر سامراء میں تکفیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 2 تکفیر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر سامراء میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر سامراء میں تکفیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 2 تکفیر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد السیفونہ نامی علاقے میں حسینی زائرین پر حملے کا منصوبہ تیار کرچکے تھے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی 2 جیکٹوں اور 4 بموں کو بھی برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی نے کہا تھا کہ ایران عراق سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا۔
علوی کے مطابق ایران کے صوبہ خوزستان میں زائرین کے کاروان کو نشانہ بنانے کے لئے راستے میں بم نصب کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں زائرین اس وقت عراق میں ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम